صاف شفاف انتخابات فوج کی موجودگی میں ہی ممکن ہیں،منورحسن
کراچی…امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا کہ صاف شفاف انتخابات فوج کی موجودگی میں ہی ممکن ہیں،کراچی ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ کراچی میں اب بھی بہت سارے نوگوایریاز موجود ہیں اور انتخابات کا انعقاد مشکوک نظرآرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی اور چھوٹی جماعتیں دُہرے ہندسوں میں ہی نشستیں حاصل کرپائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا ایک وقت ہوتا ہے اور اب ایسا ہونا مشکل ہے،انہوں نے کہا کہ ایک جماعت اپنی من مانی کررہی ہے اور دہشت گرودوں کو شہر میں گھومنے پھرنے کی اجازت ہے،اوراگر حالات یوں ہی رہے تو الیکشن کے دن بھی دہشت گرد گھوم رہے ہوں گے،منور حسن نے دعویٰ کیا کہ کچھ امیدوار جماعت اسلامی کے حق میں دستبردارہو رہے ہیں جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.