کراچی کے علاقے لانڈھی میں دو گروپوں کے درمیان کشیدگی برقرار

کراچی …کراچی کے علاقے لانڈھی میں دو گروپوں کے درمیان کشیدگی تھمنے کا نام نہیں لے رہی، علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ لانڈھی 6 نمبر میں دو گروپوں کے درمیان شدید کشیدگی تاحال جاری ہے، دونوں گروپوں کے درمیان پورا دن کا سلسلہ جاری رہا، فائرنگ سے سر میں گولی لگنے سے فہیم ولد شفیق نامی شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ علاقے میں پرتشدد کارروائیاں روکنے کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔ رینجرز نے ملزمان کی اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑ کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ دوسری جانب گورنگی کے علاقے 100 کوارٹر میں بھی فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.