عمران خان پر قاتلانہ حملہ: وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر فائرنگ کے واقعے اور ملکی صورتحال پر وزیراعظم شہبازشریف نے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں ہوگا، جس میں حکمران اتحاد کی مرکزی قیادت شریک ہوگی، اجلاس میں ملکی مجموعی صورتحال، تحریک انصاف کے مارچ اور وزیر آباد میں فائرنگ کے واقعے پر غورہوگا اور موجودہ صورتحال میں حکمران اتحاد کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعےکی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے، وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو آئی جی پنجاب پولیس اور چیف سیکرٹری پنجاب سےفوری رپورٹ طلب کرنےکی ہدایت کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.