روپے کی پسپائی نہ رکی، ڈالر پھر تگڑا ہونے لگا، سٹاک مارکیٹ میں کمی

روپے کی پسپائی نہ رکی، ڈالر پھر تگڑا ہونے لگا، امریکی کرنسی کی قدرمیں مزید اضافہ ہوگیا، سٹاک مارکیٹ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ہفتے کے پانچویں روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 30 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 222 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔دوسری جانب سٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں کمی دیکھنے میں آگئی، آج مارکیٹ کا آغاز 209 پوائنٹس کی کمی سے ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 880 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

تبصرے بند ہیں.