سائفر آڈیو انکوائری، ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کو طلب کرلیا

سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے سائفر کے حوالے سے انکوائری کی گئی، ذرائع ایف آئی اے

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو یکم نومبر کیلئے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے اور انہیں  12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز بلایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو سائفر آڈیو سے متعلق جاری انکوائری میں طلب کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کو بھی آج طلب کیا گیاتھا، ان سے سائفر کے حوالے سے انکوائری کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.