اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 462 پوائنٹس گرگیا

حصص بازار میں آج 17 کروڑ 77 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری دن میں 100 انڈیکس 526 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور آج کم ترین سطح 41116 رہی تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 462 پوائنٹس کم ہوکر 41140 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 17 کروڑ 77 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔

شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 4.65 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 68 ارب روپے کم ہوکر 6673 ارب روپے ہے۔

تبصرے بند ہیں.