راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے اور ہمیشہ جڑا رہے گا، ریاست کے غیرمتزلزل، پُرعزم اور فیصلہ کن ردعمل سے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کی اہم شخصیات اور سیاسی قیادت سے ملاقات کی۔اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا، بلوچستان باصلاحیت، ثابت قدم، محب وطن اور باوقار عوام سے مالا مال ہے، بلوچستان کے نوجوانوں میں صلاحیت اور مواقع کی کوئی کمی نہیں ہے۔‘چیف آف ڈیفنس فورسز کا کہنا تھا کہ قوم کے اجتماعی عزم اور ریاست کے غیر متزلزل، پختہ اور فیصلہ کن ردعمل کے ذریعے ان مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر کو بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے، صوبے کی ترقی کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے اور ریاست اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز نے نوجوانوں کو معاشرے کا سب سے متحرک اور امید افزا طبقہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے غیرمتزلزل، پُرعزم اور فیصلہ کن ردعمل سے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.