بلے اورتیرکاآپس میں رشتہ ہوگیا،سائیکل پرسوارہے،شہبازشریف
سیالکوٹ…مسلم لیگ ن کے رہنما شہبازشریف نے کہاہے کہ آصف زرداری عوام سے لوٹی ہوئی دولت سے میرے خلاف اشتہارچلارہاہے، زرداری کہتاہے کہ جب سیلاب آیاتومیں گھرپہ بیٹھاہواتھا،زرداری کویادنہیں کہ میں موٹرسائیکل پرسیلاب متاثرین کے پاس گیاتھا،سیلاب کے وقت میں نے موٹرسائیکل،کشتی پربیٹھ کرلوگوں کی خدمت کی،بلے اورتیرکاآپس میں رشتہ ہوگیاہے،یہ رشتہ سائیکل پرسوارہے۔سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہناتھاکہزرداری صاحب! جب سیلاب آیاآپ پیرس میں بیٹھے تھے، زرداری صاحب نے سو میگاواٹ بجلی پنجاب سے دوسرے صوبے کوبھجوائی ،لوڈشیڈنگ کے معاملے پرپنجاب کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیاگیا،پچھلے5سال بجلی نہ ہونے کی وجہ سے سیالکوٹ کی صنعتیں تباہ ہوگئیں،رینٹل پاورپروجیکٹس کوسپریم کورٹ نے لوٹ کھسوٹ کاپلندہ قراردیا۔شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان زرداری صاحب کے منہ بولے بھائی ہیں،پنجاب میں جب ڈینگی بیماری آئی توعمران خان موسپل لگاکراسلام آبادمیں بیٹھاتھا،میٹروبس نہ بناتاتوکیارحمان ملک کوبلٹ پروف گاڑی خریدکردیتا یاعمران خان اورزرداری کوہیلی کاپٹردیتا، 11مئی کوسائیکل کاٹائرپنکچرہوجائے گا اوراس کاہینڈل ہوامیں ہوگا،ن کاجنون سے نہیں، قارون کے خزانے سے مقابلہ ہے۔انہوں نے صدرزرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زرداری 5سال تو کیا،5 سوسال میں بھی اندھیرے ختم نہیں کرسکتا، معیشت تباہ ہوگئی،پاکستان بھکاری بن گیا،زرداری امیرسے امیرترہوگئے،آصف زرداری،عمران خان اورپرویزالٰہی ایک ہی زبان بولتے ہیں،تینوں کی کوشش ہے کہ ن لیگ کے مینڈیٹ کوتقسیم کیاجائے،انشاء اللہ نوازشریف وزیراعظم بنیں گے۔
تبصرے بند ہیں.