امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف کی پینٹاگون میں میزبانی پر خوشی ہوئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف کے ساتھ تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے دفاعی شراکت داری اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اپنے بیان میں امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ اس سال پاک امریکا تعلقات کے 75 سال مکمل ہوئے ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.