Latest National, International, Sports & Business News

بگ باس کی معروف جوڑی نے بلآخر منگنی کرلی

بگ باس 14 میں اعجاز خان اداکارہ پوترا پونیا کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے جس کے بعد پوترا نے بھی ان سے محبت کا اقرار کیا تھا

بگ باس 14 میں اعجاز خان اداکارہ پوترا پونیا کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے جس کے بعد پوترا نے بھی ان سے محبت کا اقرار کیا تھا۔

تاہم اب اس جوڑی نے منگنی کرلی ہے جس کی تصاویر اعجاز خان نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اعجاز ہاتھ میں انگوٹھی لیے بیٹھے ہیں جب کہ ان کے سامنے پوترا موجود ہیں، اس کے علاوہ کچھ تصویروں میں وہ انگوٹھی پوترا کو پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکار کی جانب سے جاری کردہ تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے پوترا کو شادی کے لیے پروپوز کرتے ہوئے جملے بھی بیان کیے۔

اعجاز نے لکھا ‘اگر ہم صحیح وقت کا انتظار کرتے رہے تو ہم کبھی ایک ساتھ نہیں ہوسکیں گے، میں آپ کو اپنی طرف سے بہترین دینے کا وعدہ کرتا ہوں’۔

 

ساتھ ہی اداکار نے لکھا ‘کیا آپ مجھ سے شادی کریں گی؟’، اداکار کی جانب سے پوترا کی رضامندی سے متعلق بھی بتایا گیا،تاہم دونوں نے فی الحال شادی کی حتمی تاریخ کے حوالے سے نہیں بتایا۔

اداکاروں کی اس پوسٹ پر ناصرف بھارتی مداح بلکہ پاکستانی مداح اور نامور شخصیات مبارکباد کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.