پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پاسپورٹ واپس مل جانے کے بعد آج لندن روانہ ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف نے ایئرپورٹ روانگی سے قبل دادا ، دادی اور والدہ کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی۔مریم نواز آج صبح 10 بجے نجی ایئر لائن کی پرواز سے لندن روانہ ہوئیں۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریباً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔
تبصرے بند ہیں.