وکلاء تشدد کیس:انسداد دہشتگردی عدالت کا ڈاکٹر امجد کی گرفتاری کاحکم

راول پنڈی… انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وکلا تشدد کیس میں اے پی ایم ایل کے رہنما ڈاکٹر امجد کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دے دیا۔راولپنڈی انسداد دہشت گردی کے جج چوہدری حبیب الرحمان کی عدالت میں وکلا تشدد کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ڈاکٹر امجد کی عدم پیروی پر درخواست خارج کرتے ہوئے انکی گرفتاری کا حکم دے دیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر امجدنہ خود پیش ہوئے اور نہ وکیل بھیجا۔پولیس سول لائنز راولپنڈی کے مطابق ڈاکٹر امجد شامل تفتیش نہ ہوئے اور نہ ہی عدالت میں پیش ہوئے اس لئے ان کی ضمانت خارج کی جائے۔وکلا پر تشدد کے الزام میں ان پر دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج کیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.