مونس الٰہی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا

پاکستان مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر آبی وسائل چودھری مونس الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ میرے وزیراعظم عمران خان ہیں، اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے ساتھ کام کر کے اچھا لگا۔ق لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ میرے لیے پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں کے لیے دل میں بہت پیار اور عزت ہے۔آخر میں مونس الٰہی نے لکھا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبریں جعلی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.