پنجاب اسمبلی:ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد منظور

لاہور: پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔صوبائی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پارلیمانی لیڈر راجہ بشارت نے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرائی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔پنجاب اسمبلی میں کل شام 4 بجے اسپیکر اسمبلی کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا جس کے لیے کاغذات نامزدگی شام 5 بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 5 بجکر 10 منٹ پر ہوگی۔ پینل آف چیئرمین وسیم خان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل4 بجے تک ملتوی کردیا۔پنجاب اسمبلی میں پرویز الٰہی کے قائد ایوان بننے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے سپیکر کے لیے میانوالی سے رکن اسمبلی سبطین خان اور ڈپٹی سپیکر کے لیے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے واثق قیوم کا نام سامنے آیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.