لندن: برطانیہ میں ایک بڑے اسٹور میں ایک گلہری جا گھسی اور پیٹ پوجا کے لیے اس نے گری دار میوے اور اخروٹ چرائے یہاں تک کہ چوری کا الارم بجنے پر وہاں سے بھاگ گئی۔برطانیہ کے نارفوک شہر کے ایک قصبے ناروچ میں یہ دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ایک مشہور اسٹور بی اینڈ کیو واقع ہے۔ اس اسٹور میں عملہ نہیں ہوتا بلکہ لوگ خود سامان اٹھا کر کاؤنٹر مشین پر رقم جمع کروا دیتے ہیں۔ تاہم ایک یا دو افراد پر مشتمل عملہ ضرور موجود رہتا ہے۔اس گلہری کی ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں اسے قانون توڑنے سے پہلے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد وہ اندر گھسی اور اپنی من پسند اشیاء جمع کرنے لگی۔ لیکن اس دوران چوری کا الارم بج اٹھا اور رات کو پولیس فوراً آپہنچی اور دیکھا کہ ایک گلہری نقب زنی میں مصروف ہے۔پولیس کے پہنچنے پر بھی گلہری اپنا پیٹ بھرتی رہی اور تیزی سے باہر بھاگی۔ پولیس کے مطابق گلہری نے پرندوں کا کھانا بھی چرایا اور اسے منہ میں ڈالنے کی کوشش کی۔
تبصرے بند ہیں.