اعتدال پسند جماعتوں کو دہشت گردی کانشانہ بنایا جارہا ہے،الطاف حسین۔
لندن…ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ اعتدال پسند اور روشن خیال جماعتوں کو بد ترین دہشت گردی اور بربریت کانشانہ بنایا جارہا ہے۔اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ آج تک قتل و غارتگری میں ملوث کسی ایک دہشت گرد کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا انہوں نے اے این پی کے قومی اسمبلی کے حلقہ 254 کینامزد امیدوار صادق زمان خٹک اور ان کے صا حبزادے کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا ہے اور اس سفاکانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا اسلام کا نام استعمال کر نے والے ان دہشت گردوں کا نہ تو دین اسلام سے کو ئی تعلق ہے اور نہ ہی انسانیت سے انہوں نے نگراں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صادق امین خٹک اور ان کے بیٹے کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور شفاک قاتلوں کو سخت ترین سزا دی جائے۔
تبصرے بند ہیں.