جماعت اسلامی شہریوں کی بلا امتیاز خدمت پر یقین رکھتی ہے، نعمت اللہ خان

کراچی…سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی ہر شہری کی بلا امتیاز خدمت پر یقین رکھتی ہے۔گیارہ مئی کے الیکشن میں ثابت کردینگے ملک کی متبادل قیادت جماعت اسلامی ہی ہے۔ناظم آباد کراچی میں الخدمت اسپتال میں ڈائیگنوسٹک سینٹر سمیت دیگر شعبوں کے افتتاحی تقریب سے خظاب کرتے ہوئے نعمت اللہ خان نے کہاکہ شہر میں بھتہ خوری،ٹارگٹ کلنگ،بیروزگاری اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے عوام باضمیر اور دیانتدار قیادت کا انتخاب کریں۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پر جب بھی شہریوں نے اعتماد کیا وہ ہمیشہ اُن کے اعتماد پر پوری اتری۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہاکہ شہر میں بد امنی کے خاتمے کیلئے عوام گیارہ مئی کو ترازو پر مہر لگائیں۔انہوں نے اگر آج بھی عوام خوف ودہشت کی سیاست کی بھینٹ چڑھ گئے تو پانچ سال مزید شہر میں قتل وغارت جاری رہی گی۔

تبصرے بند ہیں.