جھمپیر: کوئلہ کان میں جاں بحق 6 مزدوروں کی لاشیں 40 گھنٹے بعد نکال لی گئیں

لاہور: دو روزقبل جھمپیر میں کوئلے کی کان میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے چھ مزدوروں کی لاشیں 40 گھنٹے بعد نکال لی گئیں، باقی مزدوروں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔دو روز قبل پہاڑوں سے آنے والے برساتی ریلے کا پانی جھمپیر میں مٹنگ ریلوے سٹیشن کے پاس کوئلے کی کان میں داخل ہو گیا تھا، نتیجے میں دس مزدور پانی میں ڈوب گئے تھے جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔چالیس گھنٹے کے بعد چھ مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے، جاں بحق مزدوروں کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے سوات سے ہے۔

تبصرے بند ہیں.