ثناء اللہ تک بھارت نے تاحال قونصلر رسائی نہیں دی، سلمان بشیر
نئی دلی… پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستانی قیدی ثناء اللہ تک بھارت نے تاحال قونصلر رسائی نہیں دی گئی ہے۔پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر ودیگراہلکاروں کی بھارتی وزارت خارجہ کے افسران سے ملاقات کی ہے،پاکستانی ہائی کمشنرسلمان بشیر کے مطابق بھارتی حکام سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے اورکہاہے کہ بھارت سے پاکستانی قیدی پرحملہ کرنے والے ملزم کو کٹہرے تک لایا جائے۔سلمان بشیر کے مطابق پاکستانی قیدی ثناء اللہ کی حالت تشویش ناک ہے،ہمیں فوری قونصلر رسائی دی جائے۔پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر کے مطابق 50 سے زائد پاکستانی قیدی سزا مکمل کرچکے، انہیں فوراً رہا کیا جائے۔
تبصرے بند ہیں.