Latest National, International, Sports & Business News

سندھ ہائیکورٹ نےعامر لیاقت کی قبر کشائی کا حکم معطل کردیا

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے عامر لیاقت کی قبر کشائی کا حکم معطل کردیا، عدالت نے سیکرٹری صحت اور میڈیکل بورڈ کو نوٹس جاری کردیا۔سندھ ہائیکورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم معطل کرتے ہوئے مزید سماعت 29 جون تک ملتوی کردی،عامر لیاقت حسین کے اہلخانہ نے پوسٹمارٹم کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔یاد رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے شہری کی درخواست پر قبرکشائی کا حکم دیا تھا، فیصلے کے مطابق کل صبح نو بجے قبرکشائی ہونی تھی۔

تبصرے بند ہیں.