اسلام آباد:وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ہم نے سیاسی خودکشی کی ہے، جس کی بہت بڑی قیمت ادا کی ہے۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمیں سیاسی خودکشی پاکستان کی قیمت پر خوشی سے قبول کرنا پڑی۔جاوید لطیف نے کہاکہ نمبر گیم پوری ہونے کی بات حقیقت ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سیاسی خودکشی کا سبب پاکستان کو بچانا تھا، سیاست کو نہیں۔انہوںنے کہاکہ ڈے لائٹ میں بزنس کریں تو توانائی کی بچت ہو سکتی ہے۔وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا کہ کفایت شعاری حکومتوں کو خود شروع کرنا چاہیے۔
تبصرے بند ہیں.