اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہاہے کہ آل شریف نے ہمیشہ پاکستان کے نظام کو نقب لگائی ، اب بھی اپنی نااہلی کا ملبہ عمران خان پر ڈال رہے ہیں۔ اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہاکہ آل شریف نے ہمیشہ پاکستان کے نظام کو نقب لگائی اور اب بھی اپنی نااہلی کا ملبہ عمران خان پر ڈال رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز کو ایک مشورہ ہے کہ اپنی اور اپنے خاندان کی لوٹی ہوئی دولت واپس لا کر خزانے میں جمع کروا دیں تو شاید اس معاشی بحران سے نکلنے میں مدد مل سکے۔انہوںنے کہاکہ امپورٹڈ سرکار نے پاکستان کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں،مغرب کے غلاموں کو عوام کی کچھ پرواہ نہیں صرف آقاوں کی غلامی کرنا اور جھوٹے بھاشن دینا آتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دے کر عوام کو ریلیف دیا،مریم صفدر کو عوام کو دی گئی سہولیات ایک آنکھ نہیں بھاتیں، عوام کو غلامی کا طوق پہنے ہوئے دیکھنا اس خاندان کا مشغلہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ امپورٹڈ حکومت کے سرکاری اعدادوشمار میں آیا کہ ہمارے دور میں معیشت کا پہیہ تیزی سے چل رہا تھا۔ فرخ حبیب نے کہاکہ اگر عمران خان کی چھوڑی ہوئی بہترین معیشت کو سنبھالنے کی سکت نہیں تھی تو کیوں سازش کی؟ ،حالات کا ستم ہے کہ اپنے جلسوں میں اداروں کے مخالف نعرے لگوانے والے اور سوشل میڈیا کے ذریعے زہر اگلوانے والی خاتون آج اداروں کی محافظ بنی بیٹھی ہے۔ سابق وزیر مملکت نے کہاکہ شریف خاندان کے لئے ادارے اس وقت تک ٹھیک ہیں جب تک انکی کرپشن کے کیسز پر کوئی بات نہ کریں۔ سابق وزیر مملکت نے کہاکہ عوام کو ڈان لیکس کی تمام تر کہانیاں اب تک یاد ہیں،اسی لئے عوام کو بے وقوف بنانے سے کوئی فائدہ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ عدالتوں سے بھاگے ہوئے اشتہاری اور مفرور باہر بیٹھ کر ملک کا سودا کر رہے ہیں اور یہاں ضمانتوں پر رہا افراد بیڑا غرق کر رہے ہیں،آل شریف کی کرپشن،نااہلی،اور تکبر سے ملک اس حالات پر پہنچ گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر عوام میں اپنی مقبولیت دیکھنی ہے تو ایک بار عوام میں جائیں لگ پتا جائے گا،الیکشن سے فرار حاصل کرنا ان کے خوف کی علامت ہے،عوام اس مجرموں کے گلدستے کا کڑا احتساب کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان ان کے حواس پر اس لئے سوار ہے کیونکہ وہ ہی انکو کیفر کردار تک پہنچائے گا،تحریک انصاف واحد عوامی جماعت ہے اور عمران خان کی قیادت میں عوام حقیق آزادی کے لئے متحد ہے۔
تبصرے بند ہیں.