نمرہ کاظمی کے کیس میں بھی اہم پیشرفت سامنے آ گئی

کراچی: دعا زہرا کے لاپتا ہونے کے فوری بعد ایک اور لڑکی نمرہ کاظمی کے لاپتا ہونےوالی نمرہ کاظمی کے کیس میں بھی اہم پیشرفت سامنے آگئی ۔کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں نمرہ کاظمی مبینہ اغوا کیس کی سماعت ہوئی۔جس دوران نمرہ کاظمی اور شوہر شاہ رخ کے علاوہ دونوں کے اہل خانہ بھی عدالت میں پیش ہوئے ، وکلاءنے عدالت کو بتایا کہ نمرہ کے اہل خانہ نے اس کے شوہر شاہ ر خ کو داماد تسلیم کر لیاہے ، دونوں خاندانوں کے درمیان سمجھوتہ ہو گیاہے ، جو بھی معاملات طے پائیں گے عدالت کو آگاہ کر دیا جائے گا ۔عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے دونوں کے اہل خانہ کو دو جولائی تک کہ مہلت دیتے ہوئے ہدایت کہ کہ جو بھی معاملہ طے پائے اسے تحریر ی شکل میں عدالت میں جمع کروایا جائے ۔

تبصرے بند ہیں.