لاہور:سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار دوبارہ وزیراعلیٰ بننےکے حوالے سے اپنی قسمت جاننے کے لیے ہاتھ کی لکیریں دکھانے لگے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ پنجاب اسمبلی ہال میں عثمان بزدار اپنا ہاتھ پی ٹی آئی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل کو دکھا رہے ہیں۔نجی ٹی وی چینل سےگفتگو میں سعدیہ سہیل نے بتایا کہ عثمان بزدار نے ہاتھ دکھاتے ہوئے سوال کیا تھا کہ کیا میری قسمت میں دوبارہ وزیراعلیٰ بننا لکھا ہے؟سعدیہ سہیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے بجٹ اجلاس میں وقفےکے دوران عثمان بزدار کا ہاتھ دیکھا اور انہیں ان کی قسمت کا حال بھی بتایا۔
دوسری بار وزیر اعلی عثمان بزدار بنے گے یا نہیں عثمان بزدار نے ہاتھ دیکھنا شروع کر دیا
رکن پنجاب سعدیہ سہیل رانا پامسٹ نکلی
سابق وزیر اعلی عثمان بزدار نے سعدیہ سہیل کو اپنا ہاتھ دکھایا۔بولے کیا میں دوسری بار وزیر اعلی بن سکتا ہوں جواب آیا نہیں @UsmanAKBuzdar میرا سادہ وزیر اعلی pic.twitter.com/4KvlFuNEX2— Azam Malik (@azammaalik) June 14, 2022
تبصرے بند ہیں.