سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس ختم ہونے کے بعد اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے دوران خواتین ارکان کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔جھڑپ کے دوران کلثوم چانڈیو نے دعا بھٹو کا موبائل چھین کر منور وسان کو دے دیا، منور وسان اسمبلی ہال سے دعا بھٹو کا موبائل فون لے کر چلے گئے۔پی ٹی آئی ارکان نے پی پی رہنماؤں کے رویے پر مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی ارکان سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ موبائل پی پی رکن منور وسان نے چھینا، پی پی کی رکن کلثوم چانڈیو نے ہم پر حملہ کیا۔
سندھ اسمبلی پیپلز پارٹی کی کلثوم چانڈیو اور تحریک انصاف کی دعا بھٹو میں لڑائی دعا بھٹو کیمطابق کلثوم چانڈیو اور منور وسان انکا موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔۔۔#SindhBudget2022 #SindhAssembly #pti #ppp pic.twitter.com/a2Xl5i6shb
— HUSHAM YOUSAF (@HushamYousaf) June 14, 2022
تبصرے بند ہیں.