بھوپال:کزن کی موت سے دلبرداشتہ شخص نے اسی کی چتا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں واقع گاﺅں ماجھگاں میں گزشتہ جمعے کو ایک ہی خاندان کے دو چراغ اس وقت بجھ گئے جب جیوتی ڈاگا نامی خاتون کنویں میں گر کر موت کے منہ میں چلی گئی۔عینی شاہدین کے مطابق اس کی چتا جلانے کے بعد لواحقین اپنے گھروں کو واپس چلے گئے جبکہ کچھ دیر بعد اس کا کزن شمشان گھاٹ پہنچ گیا۔گاﺅںیو والوں کے مطابق جیوتی کا کزن کچھ دیر اس کی لاش کے پاس رکا رہا اور پھر اس نے جلتی چتا میں چھلانگ لگا دی۔گاﺅں والوں نے فورا اس کے گھر والوں کو اطلاع دی لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔گاﺅں کے سرپنچ بھرت سنگھ گھوسی کے مطابق 21 سالہ نوجوان کو اسپتال لے جایا گیا لیکن اس نے رستے ہی میں دم توڑ دیا تھا۔ بعد ازاں اتوار کی صبح جیوتی کی چتا کے پاس اس کے کزن کی بھی آخری رسومات ادا کی گئیں۔
تبصرے بند ہیں.