اہم لیگی رہنما نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

ساہیوال- پاکستان مسلم لیگ ن کے ممتاز رہنما کالونی ڈویلپر چوہدری آصف علی نے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے سر براہ سابق وزیر اعظم عمران خان سے ایک ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس مو قع پر تحریک انصاف کے ضلعی اور صوبائی قیادت رائے حسن نواز اور شکیل خاں نیازی بھی موجود تھے۔ چو ہدری آصف علی نے تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے تحریک انصاف کے چئیر مین کو یقین دلایا کہ ان کی کال پر کسی قر بانی سے دریغ

نہیں کریں گے اور ملک میں معاشی انصاف،قانون اور پارلیمنٹ کی بالا دستی اور آزادی کی جدو جہدمیں بھر پور حصہ لیں گے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ این اے148سے اب تحریک انصاف کو بہت ہی مضبوط امیدوار چو ہدری آصف علی دستیاب ہونگے۔

تبصرے بند ہیں.