عدم اعتمادکامسودہ تیار‘80سے زائد اپوزیشن اراکین کے دستخط

اسلام آباد:اپوزیشن نے تحریک عدم اعتمادکامسودہ تیارکرلیا،ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتمادپر80 سے زائداپوزیشن ارکان کے دستخط ہیں،مجوزہ مسودہ کے مطابق ملک اقتصادی زبوں حالی کاشکارہے،ملک کومعاشی بحرانوں سے نکالنے کاکوئی روڈمیپ نہیں،ملک میں سیاسی عدم استحکام اورغیریقینی صورتحال ہے،خارجہ پالیسی مکمل طورپرناکام ہوچکی،قائدایوان اکثریت کااعتمادکھوچکے،قائدایوان کیخلاف عدم اعتمادکی تحریک پیش کی جاتی ہے،اپوزیشن نے اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی تیارکررکھی ہے‘عدم اعتماد،ریکوزیشن کسی بھی وقت جمع کرائی جاسکتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.