اسلام آباد:فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ‘عدالت عظمیٰ نے 9مار چ کوفیصل واوڈاکی خالی نشست پر انتخابات روکھنے کی استدعا مستردکردی‘سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے‘الیکشن کمیشن منتخب نمائندوں کو تاحیات نااہلی قراردے سکتا ہے یا نہیں‘ اس پر وضاحت کی ضرورت ہے‘الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیارکودیکھناہوگا‘الیکشن کمیشن جوڈیشل اختیارات کا کس حدتک استعمال کرسکتا ہے اس کافیصلہ ضروری ہے‘9مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کا نتیجہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.