سپریم کورٹ‘مونال ریسٹورنٹ سیل کرنے کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔سپریم کورٹ میں مونال ریسٹورنٹ سیل کرنے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔مونال کے وکیل کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے نے تحریری حکم نامے سے پہلے ہی مونال کو سیل کر دیا ہے، سی ڈی اے اور مونال کے درمیان تنازع سول کورٹ میں زیرسماعت ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس زیر التوا ہونے کے باوجود فیصلہ سنا دیا اور شواہد ریکارڈ کیے بغیر فیصلہ سنا دیا، ہائی کورٹ عدالت نے سوموٹو لے کر مونل کو سیل کرنے کا حکم دیا۔سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

تبصرے بند ہیں.