مقبوضہ بیت المقدس:انتہا پسند یہودی مسلمانوں کے بھیس میں مسلمانوں کے مقدس مقام مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کے بھیس میں انتہا پسند یہودی مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر عبادت کر رہے ہیں۔انتہا پسند یہودی تنظیم کے ایک رکن نے کہا کہ ہمارا مقصد مقبوضہ یروشلم کو فتح کرنا ہے جس پر ہمارا حق ہے۔مسجد الاقصی میں یہودیوں کے داخلے پر فلسطینیوں نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ یہ مسلمانوں کے مقدس مقام پر عبادت کے حق کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔غیر مسلم مسجد اقصیٰ کا دورہ کر سکتے ہیں لیکن وہاں عبادت نہیں کر سکتے۔اسرائیل نے 1967 سے مشرقی یروشلم پر قبضہ کر رکھا ہے۔اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔
تبصرے بند ہیں.