لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان میں کووڈ 19 کیسز کے مثبت آنے کی شرح بڑھ کر 11.2 فیصد ہوگئی جبکہ ملک میں لگاتار چوتھے روز 4 ہزار سے زائد وائرس کے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 525 کورونا وائرس کے کیسز اور 41 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
صوبوں اور شہروں کے لحاظ سے کیسز اور اموات کی تفصیلات یہ ہیں:
پنجاب: 2 ہزار 309 کیسز، 17 اموات
خیبر پختونخوا: 922 کیسز، 18 اموات
اسلام آباد: 856 کیسز، 2 اموات
سندھ: 282 کیسز
آزاد جموں وکشمیر: 117 کیسز، 4 اموات
بلوچستان: 28 کیسز
گلگت بلتستان: 11 کیسز
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخوا سے سامنے آئیں جس کے بعد پنجاب کا دوسرا نمبر رہا۔
ملک بھر میں وائرس سے مرنے والے 41 افراد میں سے 38 ہسپتالوں میں جن میں سے 12 وینٹی لیٹر پر جبکہ 3 کا ہسپتال سے باہر انتقال ہوا۔
ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح
این سی او سی کے ڈیٹا کے مطابق اس وقت پاکستان میں کل 46 ہزار 663 کورونا کے ایکٹو کیسز موجود ہیں۔
ڈیٹا کے مطابق کورونا کیسز کے مثبت آنے کی اعلیٰ شرح والے اضلاع یہ ہیں۔
فیصل آباد: 15 فیصد
گجرانوالہ: 10 فیصد
لاہور: 17 فیصد
منڈی بہاؤالدین : 11 فیصد
ملتان: 12 فیصد
راولپنڈی: 15 فیصد
سرگودھا: 12 فیصد
سیالکوٹ: 12 فیصد
پشاور: 22 فیصد
سوات: 23 فیصد
نوشہرہ: 19 فیصد
مالاکنڈ:12 فیصد
صوابی: 12 فیصد
وائرس سے صحتیابی
حکومت کے کوڈ 19 پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس سے 2 ہزار 268 مزید افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کل کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ 98 ہزار 197 ہوگئی ہے۔
ملک میں وائرس سے صحتیابی کی شرح 90.8 فیصد ہے۔
تبصرے بند ہیں.