بنگلہ دیش میں جنسی زیادتی کے لیے موت کی سزا کا قانون نافذ

صدرنے دستخط کر دیئے

ڈھاکہ (این این آئی )بنگلہ دیشی صدر عبدالحامد نے ریپ یا جنسی زیادتی کے مجرموں کے لیے سزائے موت کے قانون پر دستخط کر دئیے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں مردوں کے ایک گروپ کی جانب سے جنسی زیادتی کے ایک واقعے کی سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد بنگلہ دیش بھر میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ پولیس اس سلسلے میں اب تک آٹھ افراد کو حراست میں لے چکی ہے۔ قبل ازیں بنگلہ دیش میں جنسی زیادتی کی زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید تھی۔

تبصرے بند ہیں.