دیا مر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام کے ساتھ واپڈا کی جانب سے بھرتی کا سلسلہ شروع

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)دیا مر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام کے ساتھ واپڈا کی جانب سے بھرتی کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ۔ترجمان واپڈا کے مطابق ڈیم کے لئے گریڈ 6 سے 16تک کی 124  اسامیوں کوبھی مشتہر کردیا گیا۔ترجمان واپڈا کے مطابق مشتہر کی جانے والی 124  اسامیوں پر صر ف ضلع  دیا مر،گلگت  بلتستان کے لوگوں کو بھرتی کیا جائیگا۔ ترجمان نے کہاکہ دیا مر بھاشا ڈیم کے لئے واپڈا کی گریڈ 14سے 20 تک 179  اسامیاں بھی مشتہر کی جاچکی ہیں۔ترجمان واپڈا نے کہاکہ واپڈا سکیورٹی کے لئے 317  اسامیوں کا بھی اشتہار جاری کیا جاچکا ہے،ان اسامیوں پر بھی پراجیکٹ ایریا اور گلگت  بلتستان کے لوگوں کو ترجیح دی جائے گی۔ترجمان واپڈا کے مطابق دیامربھاشاڈیم کی تعمیر میں مقامی لوگوں کی معاشی اور معاشرتی ترقی واپڈا کی ترجیحات میں شامل ہے۔

تبصرے بند ہیں.