Latest National, International, Sports & Business News

کراچی میں رواں ماہ اور اکتوبر میں ہلکی بارش کا امکان

سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے ہلکی بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات

کراچی(مانیٹر نگ ڈیسک)شہرقائد میں رواں ماہ اوراکتوبر میں سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق کراچی میں مون سون کی بارشوں کا اختتام ہوگیا ہے اور آنے والے دنوں میں مون سون کی بارشوں کا کوئی امکان نہیں، تاہم رواں ماہ اوراکتوبر میں سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی جذوی لہر کی وجہ سے اگلے 4 روز تک موسم گرم رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں سمندری ہواوں پر اثرانداز رہیں گی، اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.