لاہور( این این آئی )صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادتی کیس پر شہباز شریف کو مثبت موقف کے ذریعے قوم کی نمائندگی کرنی چاہیے تھی لیکن انہوں نے الٹا اپنی دروغ گوئی، کم عقلی اور بے سروپا بیان سے قوم کو مایوس کیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کا جھوٹا کریڈٹ لینے پر شہباز شریف کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے ، لاہور سیالکوٹ موٹروے پرویز الٰہی کی وزارتِ اعلی کے دوران شروع کی گئی، اس سے پہلے قائد خرافات فرانزک سائنس لیبارٹری کے اپنے دور میں قیام کا بھونڈا دعوی بھی کر چکے ہیں، فرانزک سائنس لیبارٹری کی داغ بیل بھی 2007 میں چوہدری پرویز الٰہی نے ڈالی۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف اپنے بیان کی وجہ سے سی سی پی او لاہور کی پوزیشن پر کھڑے ہیں، اپنے تمسخرانہ بیان سے شہباز شریف نے متاثرہ خاندان اور پوری قوم کا دل دکھایا، میرا مطالبہ ہے کہ شہباز شریف استعفیٰ دیں اور قوم سے معافی مانگیں۔
تبصرے بند ہیں.