لاہور( مانیٹر نگ ڈیسک)وزیراعظم ہائوس میں مسلسل تیسرے سال اخراجات میں کمی پر خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔رکن اسمبلی سیدہ زہرا نقوی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ہایوس کے اخراجات میں 68فیصد کمی کرکے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے کیا گیاایک اور وعدہ پر عمل کیاہے ،سادگی اور کفایت شعاری کی روایت اختیار کرکے قومی خزانہ پر غیر ضروری بوجھ کم کیا جاسکتا ہے ،پوری قوم کوبھی سادگی کو فروغ دینے کے لئے حکومتی اقدامات میں مدد کرنی چاہیے ۔
تبصرے بند ہیں.