اسلام آباد(این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب)نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ضمانت منسوخ اور گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔نیب کی جانب سے ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مقف اختیار کیاگیا کہ نوازشریف مفرور ہیں ان کی ضمانت منسوخ کی جائے اور گرفتاری کی اجازت دی جائے۔نیب کی درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈریفرنس میں نوازشریف کی سزا معطل کی تھی،سپریم کورٹ نے بھی سزا معطلی کا ہائیکورٹ والا فیصلہ ہی برقرار رکھا تھا مگر نوازشریف نے سزا معطلی اور ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کیا۔نیب نے درخواست میں مقف اختیار کیا ہیکہ بیرون ملک جانے کے بعد نواز شریف اس رعایت کے مستحق نہیں رہے لہذا ان کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی اور ضمانت ختم کی جائے۔
تبصرے بند ہیں.