لاہور( این این آئی)حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے نام سے نئی سرمایہ کاری سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،3 ماہ سے 5 سال کی مدت تک کے سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری پر پرکشش منافع ملے گا۔حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سرمایہ کاری سکیم کیلئے قوانین 2020 تیار کرلیے ہیں۔بیرون ملک مقیم نان ریذیڈنٹ پاکستانی 3،6 اور12 ماہ کے علاوہ 3 اور5 سال کا سرٹیفکیٹ خرید سکیں گے۔سرمایہ کاری ڈالر، روپے یا کسی بھی طے شدہ کرنسی میں کی جا سکے گی۔ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں لگایا گیا سرمایہ قبل از وقت کیش کرانے کی سہولت بھی ہوگی۔روایتی بینکنگ قوانین کے ساتھ ساتھ شریعہ کمپلائنٹ قوانین کے تحت بھی سرمایہ کاری کرنے کی سہولت ہوگی۔ایف بی آر میں بیرون ملک ظاہر کردہ اثاثے رکھنے والے ریذیڈنٹ پاکستانی بھی اسکیم سے مستفید ہوسکیں گے۔وزارت خزانہ کے مطابق سرٹیفکیٹ سے حاصل منافع پر ٹیکس لاگو ہوگا تاہم زکو کی لازمی کٹوتی سے استثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.