اسلام آباد (این این آئی)پاک بحریہ کی جانب سے کراچی کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈریلیف آپریشن بدھ کو بھی جاری رہا ۔ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کا کورنگی کاز وے پر ڈوب جانے والے افراد کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن کیا گیا ،پاک بحریہ کی ریسکیوٹیموں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں محصور افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یوسف گوٹھ, سرجانی ٹاؤن,ناظم آباد اور دیگر متاثرہ علاقوں کے ہزاروں افراد کو تیار کھانا اور پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ نے کہاکہ پاک بحریہ کی میڈیکل ٹیموں نے مختلف علاقوں میں محصور سینکڑوں افراد کو طبی امداد بھی فراہم کی۔ترجمان پاک بحریہ نے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن کے دوران اقدامات کی بہتری کے لئے مختلف علاقوں کا فضائی جائزہ لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق میر پور بٹھورو میں سیم نالے کا شگاف پْر کرنے کے لئے پاک بحریہ کی ٹیمیں اور ضروری سامان بھیجا گیا ترجمان کے مطابق سجاول کے سینکڑوں بارش متاثرین میں راشن بیگز بھی تقسیم کیے گئے
تبصرے بند ہیں.