کراچی /لاہور(کامرس ڈیسک) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2020-21 میںسینئر وائس چیئرمین نارتھ سرکل اور وائس چیئرمین سائوتھ سرکل کے انتخاب کے لئے پولنگ 10ستمبر کو ہو گی ۔ایگزیکٹوکمیٹی نے ٹریڈ آرگنائز یشن رولز کے تحت تین رکنی الیکشن کمیشن مقررکیا ہے جس کے تحت محمد اکبر ملک الیکشن کمشنر،ارشد گوہیر اسسٹنٹ الیکشن کمشنر نارتھ سرکل جبکہ شبیر حسین ملک اسسٹنٹ کمشنر سائوتھ سرکل ہوںگے۔ شیڈول کے مطابق ایگزیکٹوکمیٹی سائوتھ سرکل کی ایسوسی ایٹ کلا س کے اورکارپوریٹ کلاس کے تین ،تین ممبران،نارتھ سرکل کے چار ایگزیکٹوممبران ایسوسی ایٹ کلاس اورکارپوریٹ کلاس کے تین ممبران کے انتخاب کے لئے پولنگ 29اگست کو ہو چکی ہے ۔دوسرے مرحلے میں سینئر وائس چیئرمین نارتھ سرکل اور وائس چیئرمین سائوتھ سرکل کے انتخاب کیلئے پولنگ 10ستمبر کو ہو گی اور نتائج کا اعلان بھی اسی روز کیا جائے گا۔ سال 2020-21 ء کے لئے چیئرمین کا انتخاب سائوتھ سرکل سے کیا جائے گااور اس کیلئے 30ستمبر کو معرکہ ہوگا ۔ ایسوسی ایشن کی سالانہ جنرل میٹنگ30ستمبر کو 3بجے منعقد ہو گی جس میں نو منتخب عہدیداروں کے حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔
تبصرے بند ہیں.