میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زر داری سمیت تمام ملزمان پر نو ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائیگی

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں نو ستمبر کوسابق صدر آصف علی ز داری سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائیگی ۔ منگل کو میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی ۔میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں 9 ستمبر کو تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے کہاکہ سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور سمت تمام ملزمان پر 9 ستمبر کو تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔عدالت نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظو ر کرلی بعد ازاں عدالت نے ریفرنس کی سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے

تبصرے بند ہیں.