اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)وفاقی وزیر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جہلم میں سیلاب کی صورتحال پر تمام متعلقہ محکموں سے قریبی رابطہ ہے، ابھی تک منگلاڈیم سے پانی کا اخراج ایک لاکھ کیوسک کے لگ بھگ ہے۔ اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ اگر اخراج دولاکھ سے تین لاکھ کے درمیان پہنچتا ہے تو 150سے زیادہ دیہات خطرے کا شکار ہوں گے اس حوالے سے تمام انتظامات کر لئے گئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.