لاہور( کامرس ڈیسک )تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 212300کیوسک اور اخرج 183100کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد 42000کیوسک اور اخراج 42000کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد81500 کیوسک اور اخراج69700کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد139600کیوسک اور اخراج120300 کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد192200 کیوسک اور اخراج0 18470کیوسک،چشمہ آمد188100کیوسک اوراخراج 197200 کیوسک، تونسہ آمد221500کیوسک اور اخراج 207600 کیوسک، پنجند آمد41800 کیوسک اور اخراج 26700 کیوسک، گدو آمد 235300کیوسک اور اخراج 228300 کیوسک، سکھر آمد214300کیوسک اور اخراج208900کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد35100 کیوسک اور اخراج 34300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1549.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.923 ملین ایکڑ فٹ۔ منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1239.75 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 7.174 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 645.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.139 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔
تبصرے بند ہیں.