پاکستان میں بننے والی گاڑیوں کے اسٹینڈرڈزطے کرلیے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بننے والی گاڑیوں کے اسٹینڈرڈز طے کر لیے گئے ہیں۔فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک ماہ کے اندر ابتدائی اسٹنڈرڈز کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کردیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ میرے اندازے سے بہت مشکل کام تھا بہت رکاوٹیں ڈالی گئیں۔انہوں نے کہا کہ رکاوٹیں ڈالی گئیں لیکن میں جو ٹھان لیتا ہوں وہ کر کے رہتا ہوں۔

تبصرے بند ہیں.