اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کے وجود کو غیر قانونی قرر دیتے ہوئے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا ۔ منگل کو سپریم کروٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ غیر ضروری اور گمراہ کن درخواست دائر کرنے پر جرمانہ کیا جاتا ہے،وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کا کوئی قانونی وجود نہیں، جرمانے کی رقم کسی فلاحی ادارے کو دی جائے۔ فیصلے میں کہاگیاکہ وفاقی محتسب ذمہ داران کیخلاف کاروائی کر کے 2 ماہ میں رپورٹ جمع کرائیں،غیر ضروری درخواست دائر کر کے سپریم کورٹ کا قیمتی وقت ضائع کیا گیا۔فیصلہ میں کہاگیاکہ ایس این جی پی ایل کیخلاف شکایت سننا وفاقی محتسب کے دائرہ اختیار میں ہی نہیں تھا۔فیصلہ میں کہاگیاکہ وفاقی محتسب کا کام بد انتظامی کیخلاف شکایتیں سننا ہے،متاثرہ فریق نہ ہونے پر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کو درخواست دائر کرنے کا حق نہیں تھا۔فیصلہ ایس این جی پی ایل کیخلاف درخواست دائر کرنے کے کیس میں جاری کیا گیا۔ایس این جی پی ایل کیخلاف زائد بل بھیجنے پر شکایت کی گئی تھی ۔وفاقی محتسب نے شکایت کنندہ کی درخواست مسترد کر دی تھی ۔درخواست گزار نے وفاقی محتسب کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔لاہور ہائیکورٹ نے معاملہ اوگرا کے دائرہ اختیار میں ہونے کا فیصلہ دیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف وفاقی محتسب سیکرٹریٹ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.