اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین روانگی سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں کر کے دورے کے حوالے سے مشاورت کی ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دورہ چین کیلئے روانگی سے قبل ویڈیو پیغام میں کہاکہ دورہ کے حوالے سے گزشتہ روز میری وزیر اعظم عمران خان صاحب سے تفصیلی بات چیت ہوئی،میرا وفد پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی سوچ کی عکاسی کریگا۔ انہوںنے کہاکہ مجھے امید ہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ میری ملاقات دونوں ممالک کیلئے مفید ثابت ہو گی
تبصرے بند ہیں.