دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے راولپنڈی روانہ

کورونا ایس او پی کے تحت صرف 880 مسافروں کو ٹکٹ جاری

Pic29-011 LAHORE: Jul29- People leaving for their hometown and villages to celebrate Eid al-Adha with their love one and family members," at Railway Station while Punjab Government announced complete lockdown amid corona virus outbreak before Eid-ul-Azha from 28 July to 5 August, in provincial capital. ONLINE PHOTO by Malik Sajjad

کراچی (سٹاف رپورٹر)کراچی کینٹ اسٹیشن سے دوسری عید اسپیشل ٹرین راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق دوسری عید اسپیشل ٹرین 16 اکانومی کلاس بوگیوں پر مشتمل ہے، ٹرین میں 1450 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پی کے تحت صرف 880 مسافروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ کچھ روز میں مزید عید اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

تبصرے بند ہیں.