سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،شدت4.3 ریکارڈ

زلزلے کی گہرائی 71 کلو میٹر اور مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا

سوات(آن لائن)خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 71 کلو میٹر اور مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔زلزلے کی زیر زمین گہرائی 112 کلو میٹر تھی ،سوات، لوئر دیراور تیمر گرہ اور گردونواح میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا اور ساتھ ہی ایبٹ ا?باد اور بونیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.