لاہور (آن لائن) صوبائی دارلحکومت لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید 19 افراد انتقال کر گئے۔ جس کے بعد لاہور میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونیوالے شہریوں کی تعداد 419 ہوگئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ اسی طرح لاہور میں کرونا وائرس کے مزید 1226 مریضوں کی نشاندہی کے بعد شہر میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 31045 تک پہنچ گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.